اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا،راناثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت ہے۔ بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان خود دہشت گرد کا شکار ہے، دہشت گردی کی کسی قسم کو قبول نہیں کر سکتے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تیسری بار بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا، بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستان نے جواب میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سے بہتر ٹیکنالوجی ہے اور نہ مہارت، پاکستانی عوام کی اپنے وطن سے محبت کی مثال نہیں ملتی، پاکستان نے صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے، اکھنڈ بھارت کا خواب بکھر گیا ہے۔
مشیر وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بھارت خود مدعی بنے، خود حملہ آور ہو جائے، پاکستان حقائق اور مستقبل کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا، امریکا کے نائب وزیراعظم کا اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی بھارت کا موقف تسلیم کرنے کو تیار نہیں، بھارت کی کسی بات کا یقین نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا شکار ہوا ہے، اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں، پوری قوم اور مسلح افواج وطن کے وفاع کیلئے تیار ہیں۔
انھوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ہمارے سفارتی عملے کو ملک بدر کردیا اورعلاج کیلئے بھارت جانے والوں کو واپس بھیج دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:جے ڈی وینس کی بھارت میں موجودگی: حملے سے پہلے کوئی وعدہ ہوا جس سے بھارت کو حوصلہ ملا؟ وکٹر گاؤ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ نے پاکستان نے بھارت کا کہا کہ
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل