Jang News:
2025-06-25@03:31:12 GMT

مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

مریم نواز کا پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

آپریشن بنیان المرصوص شروع کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کےلیے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، تمہاری غیرت کو سلام ہو، بھارتی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی نہیں بلکہ یہ آپریشن تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کےلیے خاموش تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا اور کڑی ضرب لگائی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا ایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے، امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں، بلکہ شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔

بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص جوابی کارروائی مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لاہور شہر کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ’’روٹ 47‘‘کا بھی معائنہ کیا۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے باقاعدہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

’’روٹ 47‘‘ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا’’روٹ 47‘‘ کو 1947ء کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے۔

(جاری ہے)

’’روٹ 47‘‘ پر تقریباً 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل سواروں کے لئے لین بھی مخصوص ہے۔

والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل اور سائیکل سواروں کے لئے بھی علیحدہ واک وے مخصوص کیا گیا ہے۔ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر 912 میگا واٹ پر نصب سولر پینلز سے ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔ ’’روٹ 47‘‘ شاہراہ کے ساتھ بارش کی50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے مصنوعی جھیل بنائی گئی، خوبصورتی کے لیے فوارے اور ایریشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ ’’روٹ 47‘‘ شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مونیومنٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’روٹ 47‘‘ پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں اقدام ہے۔ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ما شاءاللہ ، پاکستانی طالبہ علینا اظہر کو عالمی ادارے نےبڑے اعزاز سے نواز دیا
  • ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل کو اعلیٰ سول اعزاز ‘ہلال قائداعظم’ سے نواز دیا گیا
  • پاکستانی طالبہ علینا اظہر کو عالمی ادارے نے گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ سے نواز دیا
  • بیواؤں کو محض ہمدردی نہیں سہارا بھی دے رہے ہیں، مریم نواز
  • بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں، مریم نواز
  • مریم نواز روٹ 47 بنوا کر خود اس پر فریفتہ ہو گئیں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لاہور شہر کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح
  • بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں: مریم نواز
  • جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی