راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن " بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے تازہ ترین اطلاعات فراہم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے  اور اب ائیر بیس ادھم پور کو بھی  تباہ کر دیا گیا ہے  جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری

لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگی. اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو لاؤنج میں ہی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسافروں کے جاری ہونے والے بورڈنگ کارڈ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں.ائیرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔کار پارکنگ سمیت دیگر جگہوں پر پولیس اور ائیرپورٹ فورس نے پٹرولنگ شروع کردی.ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا، بٹھنڈہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
  • آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا
  • بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
  • ادھم پور میں S-400 سسٹم تباہ ،بھارت کو کتنا نقصان ہوا ۔۔؟تہلکہ خیز دعویٰ
  • آپریشن بنیان مرصوص، ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ سمیت 30 بھارتی اہداف تباہ
  • سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی  تباہ کر دی گئی
  • ادھم پور ایئر فیلڈ کو تباہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی
  • آدم پور ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر ڈالا
  • لاہور ائیر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری