خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک-بھارت جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اللہ کریم کی مدد ونصرت اور قوم کی ثابت قدمی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قائدین اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حالیہ تنازع میں بے گناہ شہریوں کی شہادت کو اللہ کریم شرف قبولیت عطا فرمائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی اور اسرائیلی سازش ناکام ہوئی ہے، مضبوط دفاعی قوت کے پس پشت سیاسی قیادت اور قوم کے اتحاد نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم آئندہ بھی ہر قسم کے آزمائشوں سے محفوظ رکھے، وطن عزیز کو سلامت رکھے اور قوم کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی بہاریں نصیب ہوں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ تنازع میں برادر ملکوں خصوصاً سعودی عرب اور دیگر کے مثبت کرادار کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
27 ویں ترمیم پر مشاورت کیلئے سینیٹر فیصل واوڈا کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
اسلام آباد:27 ویں ترمیم میں مشاورت کے لیے سینیٹر فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، سینیٹر فیصل واوڈا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔