جنگ بندی کا اعلان خوش آئندہ پیشرفت ہے، جاوید منوا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ جاوید منوا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً پاک فضائیہ کو بھارت کی حالیہ جارحیت پر بروقت، مؤثر اور جرأت مندانہ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جاوید منوا کا کہنا تھا کہ ہماری افواج، بالخصوص فضائیہ نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ حب الوطنی اور مستعدی کا مظاہرہ کیا، وہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا باعث بنے گا۔ مذاکرات اور سفارت کاری کو دشمنی اور محاذ آرائی پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔ ایک پرامن ہمسائیگی ہی جنوبی ایشیا کے عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ جاوید منوا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملکی وقار و امن کے ہر اقدام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاوید منوا
پڑھیں:
بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ مذاکرات کے نتائج تک ہم کوئی بیان یا تبصرہ نہیں کریں گے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےستمبر کےمقابلے 7.34 فیصد زائد، 3.41 ارب ڈالرپاکستان بھیجے
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فضائیہ نے جتنے بھی طیارے گرائے وہ اب تاریخ کا حصہ ہیں، ہم اپنی فضائیہ کی طرف سے گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد پر کھڑے ہیں، پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لیے درخواست کی، امریکی صدر کا مؤقف انتہائی اہم ہے، بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔
مزید :