بھارت کا ڈیڑھ ارب ڈالر کا فضائی دفاعی نظام ایس400 تباہ، بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں بھارت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایس400تباہ کردیا جبکہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام کردیا۔
(جاری ہے)
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی دفاعی نظام جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپرسونک میزائلوں نے اڑایا، بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی سیٹلائٹ جام کردی، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی فوج
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-01-7
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اکتوبر 2025ء کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 3.4 ارب ڈالر وطن ارسال کیے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیادوں پر بالترتیب 7.4 اور 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا اکتوبر مالی سال 26ء کے دوران مجموعی طور پر 13.0 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملنے والی 11.9 ارب ڈالر ترسیلات سے9.3 فیصد زاید ہیں۔ اکتوبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے (820.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (697.7ملین ڈالر)، برطانیہ (487.7ملین ڈالر) اور امریکا سے (290.0 ملین ڈالر) موصول ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کی ترسیلات زر میں 11.9 فیصد اضافے کے بعد 3.4 ارب ڈالر کی سطح عبور کرنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔