پشاور ایئرپورٹ کے قریب مشکوک ڈرون کی پرواز، خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے نزدیک فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی پرواز کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حساس ادارے مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ واقعے کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا خوف یا مودی حکومت کی نئی چال؟ سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے بڑی خبردیدی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق کا انعقاد کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا، مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔