دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر سپہ سالار اور مسلح افواج کو سلام، وزیر اعلیٰ جی بی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے پر افواج پاکستان خصوصاً سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے پاکستان کو سرخرو کیا۔ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو شکست دینے پر افواج پاکستان خصوصاً سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام حالیہ دنوں میں جس اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بہادر افواج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے تھے اس کے بعد دشمن کو یقینی شکست ہوئی تھی۔ افواج پاکستان نے جس انداز میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ان کے رافیل گرائے، ان کی تمام ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنا کر مودی کی نسلوں تک سبق سکھا دیا، اس پر ہم سب اپنی بہادر افواج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے عوام نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے یہی اتحاد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطاء کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیز فائر کا ہونا خوش آئند ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھارتی حکومت جارحیت اور دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے سے باز آئے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی دشمن کو نے کہا
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آ کر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم وتربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لیے انتہائی قیمتی ہو گا۔