اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن بنیانّ مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن ب±نیانّ مرصوص کو سراہا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بنیانّ مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔'
اس کے علاوہ انہوں نے اپنے اکاونٹ پر قرآن کریم کی آیت کو بھی شیئر کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم سے کہا کہ میں تو بحیثیتِ بانی پی ٹی آئی کے نمائندے آپ سے بات کر رہا ہوں، قومی یکجہتی، قومی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کے بڑے لیڈر، بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے، جب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔
پاک بھارت کشیدگی:خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔
آپریشن بنیان المرصوص:اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس سٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اوربیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔

معروف پاکستانی خاتون ٹک ٹاکر کو قتل کیس میں سزائے موت سنا دی گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی

پڑھیں:

عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی، بیرسٹر گوہر

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ سے بھی آواز دبائی جائے تو پھر کہاں جائیں۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے بھی روکا گیا، انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاست میں تشدد نہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی پی ٹی آئی سے یکجہتی دکھائی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کو آج پارلیمان میں بولنے سے روکا گیا، ہم نے ساڑھے 11 بجے سپیچ کی اجازت مانگی، ڈھائی گھنٹے بعد موقع ملا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کے 170 میں سے کوئی ضلع احتجاج سے خالی نہیں رہا، یہ جیل قانونی نہیں، زبردستی قید ہے، قوم جانتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو نااہل قرار دینا جمہوریت کے خلاف ہے، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، احمد بشیر سب کو نااہل کیا گیا، اگر پارلیمنٹ سے بھی آواز دبائی جائے تو پھر کہاں جائیں۔؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے بھی روکا گیا، انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاست میں تشدد نہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندور سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا
  • بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندر سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا، بیرسٹر گوہر
  • معرکہ حق اور بنیان مرصوص، حقائق اور معلومات پر مبنی کتاب کی رونمائی کی تفصیلات منظرعام پر
  • پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر
  • PTI اراکین نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرائی،کمپرومائز نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
  • پارٹی ارکان نے بھاری آفرز ٹھکرائیں، کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، بیرسٹر گوہر
  • احتجاج کامیاب رہا، بیرسٹر گوہر: لوگ کیوں نہیں آئے، مشاورت کرینگے، ایم این ایز کو وجہ بتانا ہو گی، سلمان اکرم راجہ
  • عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی، بیرسٹر گوہر