گورنر خیبر پختونخوا نے عوام کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اجلاس سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ انجمن ہلال احمر مفت ایمبولینس سروس کا دائرہ کار جنوبی و شمالی اضلاع تک بڑھائے اور اس کیلئے ڈونرز سے رابطہ کر کے ایمبولینسز کی تعداد بھی بڑھائے جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی نے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کے صوبائی ہیڈکوارٹر ڈبگری گارڈن پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کے شہریوں کے لیے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کی جانب سے مفت ایمرجنسی ایمبولینس سروسز کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا ملک حبیب اورکزئی، وائس چیئرمین فرزند وزیر، پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی، رضاء اللہ خان چمکنی، ہلال احمر سوسائٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال میں فری ایمبولنس سروسز کے آغاز پرانجمن ہلال احمر کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کو انجمن ہلال احمر کی مفت ایمبولینس سروس سے متعلق اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ انجمن ہلال احمر کی جانب سے شروع کیجانیوالی مفت ایمبولینس سروس سروس ابتدائی طور پر تین ایمبولینسوں پر مشتمل ہوگی،جس کیلئے قلعہ بالا حصار، خیبر ٹیچنگ اسپتال سمیت دیگر مقامات سے پشاور کے شہریوں کو یہ سروس فراہم کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ انجمن ہلال احمر مفت ایمبولینس سروس کا دائرہ کار جنوبی و شمالی اضلاع تک بڑھائے اور اس کیلئے ڈونرز سے رابطہ کر کے ایمبولینسز کی تعداد بھی بڑھائے جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا انجمن ہلال احمر
پڑھیں:
عوام نے 5 اگست کا احتجاج مسترد کر دیا، پی ٹی آئی ورکرز بھی تنگ: گورنر
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر 5 اگست کو تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل طور طرح مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی عوام اور خود تحریک انصاف کے ورکرز روز روز کے احتجاج اور مظاہروں سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے اور احتجاجی مظاہروں کا متحمل نہیں سکتا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور حقیقی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نئے آنے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ اب صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان سے پیپلز پارٹی میں لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔ ساجد قریشی نے کہا کہ روز روز کے دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے تنگ آکر تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی پارٹی ملکی مفادات میں نہ ہو اس میں نہیں رہ سکتے۔