پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر کے پی نے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کے صوبائی ہیڈکوارٹر ڈبگری گارڈن پشاور کا دورہ کیا اور پشاور کے شہریوں کے لیے انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا کی جانب سے مفت ایمرجنسی ایمبولینس سروسز  کا باضابطہ افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا ملک حبیب اورکزئی، وائس چیئرمین فرزند وزیر، پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی، رضاء اللہ خان چمکنی، ہلال احمر سوسائٹی کے اراکین اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال میں فری ایمبولنس سروسز کے آغاز پرانجمن ہلال احمر کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ 

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کو انجمن ہلال احمر کی مفت ایمبولینس سروس سے متعلق اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ انجمن ہلال احمر کی جانب سے شروع کیجانیوالی مفت ایمبولینس سروس سروس ابتدائی طور پر تین ایمبولینسوں پر مشتمل ہوگی،جس کیلئے قلعہ بالا حصار، خیبر ٹیچنگ اسپتال سمیت دیگر مقامات سے پشاور کے شہریوں کو یہ سروس فراہم کی جائے گی۔ 

اجلاس سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ انجمن ہلال احمر مفت ایمبولینس سروس کا دائرہ کار جنوبی و شمالی اضلاع تک بڑھائے اور اس کیلئے ڈونرز سے رابطہ کر کے ایمبولینسز کی تعداد بھی بڑھائے جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انجمن ہلال احمر کا طبی ایمرجنسی سہولیات میں ایک بہترین قابل قدر اقدام ہے اور اس حوالہ سے شہریوں کو موثر آگاہی بھی فراہم کی جائے۔اس سروس کو نہ صرف ہم نے کامیاب بنانا ہے بلکہ دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید بنانا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر انجمن ہلال احمر کو صوبہ میں نرسنگ کالج کے قیام کیلئے بھی کام کرنے کی ہدایت کی اور اس حوالہ سے ڈونرز ممالک کیساتھ جامع تجاویز کیساتھ رابطہ کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مفت ایمبولینس سروس انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا گورنر خیبر

پڑھیں:

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو ترقی اور تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن