فضائی سروس بحال: حج آپریشن دوبارہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
جنگ بندی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن دوبارہ شروع کردیا، فضائی حدود کھلنے کے بعد حج فلائٹ آج رات بھی چلے گی۔
ذرائع کے مطابق کشیدگی کے سبب آج 3 حج فلائٹس معطل ہوئی تھیں، پاک بھارت کشیدگی کے باعث حج آپریشن کی 10 فلائٹس معطل ہوئیں، ان 10فلائٹوں کے معطل ہونے سے 2290حاجی حجاز مقدس نہیں جاپائے تھے۔ کشیدگی کے باعث 7سعودی ائیرلائن اور 3 پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی تھیں۔
وزارت مذہبی امور رہ جانے والے 2290حاجیوں میں سے 1100حاجیوں کو پی آئی اے کی اسپیشل فلائٹس سے روانہ کرچکا ہے، باقی 1100حاجیوں کو بھی آئندہ چند روز میں بھجوا دیا جائے گا۔
اسی ضمن میں وزارت مذہبی امور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا، ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے، رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔دوسری جانب صدر چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ بند کرنالوگوں کے لیے معاشی مشکلات پیدا کردیتاہے، حکومت عوامی روزگار دونوں کے تحفظ کا حل نکالے۔