دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
واپڈا نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 36 ہزار 300 جبکہ اخراج 70 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400، اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری اعدد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 500، اخراج، لاکھ 2 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کےمقام پردریائےچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 700، اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ہے۔
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار کیوسک، اخراج 46 ہزار کوسک ہے۔
تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1456 اشاریہ 40 فٹ، پانی کاذخیرہ 12 لاکھ 89 ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1141 اشاریہ 20 فٹ،پانی کاذخیرہ 13 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 646 اشاریہ 40 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 28 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں پانی کی ا مد ہزار کیوسک کیوسک ہے
پڑھیں:
سابق چیف جسٹس کو پنشن کی مد میں 23 لاکھ 90 ہزار ملتے ہیں، تفصیل سامنے آگئی
سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔
تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔
وزارت قانون و انصاف نے تحریری جواب میں بتایا کہ 2013ء میں 8 لاکھ 50 ہزار، 2014ء میں 9 لاکھ 35 ہزار اور 2015ء میں چیف جسٹس کو پنشن کی مد میں 10 لاکھ 5 ہزار دیے جاتے تھے۔
تفصیل کے مطابق 2016ء میں 11 لاکھ 5 ہزار، 2017ء میں 12 لاکھ 17 ہزار اور 2018ء میں 13 لاکھ 38 ہزار روپے پنشن کی مد میں ملتے تھے۔
وزارت قانون و انصاف نے تحریری جواب میں بتایا کہ2021ء میں 14 لاکھ 52 ہزار، 2023ء میں 16 لاکھ 57 ہزار اور 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار روپے پنشن کی شکل میں دیے جاتے ہیں۔