پاکستانی فضائی حدود پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال کردی گئیں۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافر اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
اب سے کچھ دیر قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر نافذ العمل ہوگیا ہے، پاکستان نے واضح کہا تھا کہ بھارت رکے گا تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت جاری رکھی جس کا ہم نے بھی مؤثر جواب دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بیان جاری کیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود کل 11 مئی، دوپہر بارہ بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
بندش کا حکم پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی سرگرمیوں میں حالیہ اضافے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جاری حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر دیا گیا تھا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کر ڈالے
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکی عوام اور مخصوص امریکی حلقوں میں اپنی حمایت بحال کرنے کی غرض سے اب تک لاکھوں ڈالرز خرچ کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے امریکی مارکیٹ میں اثرورسوخ مہمات کے لیے امریکی کمپنیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ فرموں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔
ایک معاہدہ جس کا اہتمام امریکی فرم ایکس کلاک ٹاور نے کیا، تقریباً 60 لاکھ ڈالر کا تھا جو چار مہینے کے لیے ہے اور اس کا مقصد امریکی نوجوانوں میں اور سوشل میڈیا پر اسرائیل کی تشہیر کرنا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک مہم خاص طور پر امریکی مسیحی حلقوں کو ہدف بنا رہی ہے جسکے لیے امریکی چرچوں اور مسیحی کالجوں پر ڈیجیٹل تشہیر کی جارہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی مہم نے اے آئی اور چیٹ بوٹس وغیرہ کے پلیٹ فارمز کو استعمال کیا ہے تا کہ عوامی رائے پر اثر پڑے۔