اپنے دفاعی اداروں پر فخر ہے، دشمن کو جواب دینا جانتے ہیں، پنجاب اور کےپی گورنرز
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز نے دفاعی اداروں پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم اپنے دفاعی اداروں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دفاعی اداروں نے ملک کا اچھا دفاع کیا، ہماری فوج اور اداروں نے بھارت کو مؤثر طریقے سے جواب دیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے پہلے اپنے دفاع میں 5 بھارتی جہاز گرائے، پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیا، ہماری فضائیہ کسی سے کم نہیں، پشاور میں کاروبارِ زندگی معمول پر ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے بھارت کو جرات مندانہ جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں لیکن دشمن کو جواب دینا بھی جانتے ہیں، آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو پاک فوج کے جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفاعی اداروں
پڑھیں:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے
گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے۔ گورنر پنجاب اپنے دورہ کے دوران اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف اشرف سے کربلا معلیٰ تک ہونیوالی تاریخی مشی میں حصہ لیں گے۔ گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔