بھارت کا شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
احمد منصور: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک اور شرمناک قدم اٹھاتے ہوئے رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایئرپورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستی کی علامت ہے جسے 1993 میں تعمیر کیا گیا اور عظیم رہنما شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب کیا گیا۔
حملے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم حملہ پاکستان اور امارات کے دوستانہ تعلقات پر حملے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔بھارت کی جانب سے شہری اور مقدس مقامات پر حملے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ بھارت کے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کی واضح مثال ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔