پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا شکست خوردہ اپنے زخم صاف کررہا ہے، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
چیئرمین سینٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اپنے بیان میں کہا کہ فواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، افواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا شکست خوردہ بھارت آج اپنے زخم صاف کررہا ہے، بغیر ثبوت کے محض الزام تراشی کی بنیاد پر حملہ کرنے والے بھارت کو پاکستان نے پوری دنیا میں سفارتی اعتبار سے تنہا کردیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت عالمی میڈیا کے اسٹیج پر وطن کا مقدمہ لڑنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کے موقع پر پاکستان کے عوام کا تمام سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ایک پیج پر ہونا ہمارے شعور کا اظہار ہے، وطن کی بقا کے خاطر ہر پاکستانی ایک ہے اور متحد ہے اور ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
چین میں پاکستانی سفیر نے ایمبسٹرز کچن لانچ کردیا
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے شی آن میں ایمبسٹرز کچن لانچ کردیا۔
یورو ایشیا اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر کیے گئے اس اقدام کا مقصد پاکستانی کھانوں اور ثقافت کو چین میں فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ کچن پاکستان کی میزبانی اور ثقافت کا عکاس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچن میں پھلوں کا بادشاہ آم، باسمتی چاول اور پنک سالٹ بھی رکھا گیا تھا۔
سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ثقافتی ڈپلومیسی میں فوڈ پل کا کردار ادا کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ چین سے زراعت، فوڈ پراسسینگ اور تجارت میں وسیع تر شراکت داری موجود ہے۔