بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی،اسکی صلاحیت ہی نہیں تھی، ناصر جنجوعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (رناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی،بھارت اپنی ذلت کو کامیابی میں تبدیل کر کے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کریگا،سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا،جب یہ ہم سے ملاقات کریں گے تو ایسے ظاہر کریں گے جیسے سیز فائر کی درخواست ہماری تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کاکہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرکے سنگین غلطی کر چکا ہے اور اب اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے لیے اپنی ذلت کو کامیابی کا رنگ دینے کی کوشش کرے گا، بھارت کی حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں تھی، یہ سارا معاملہ اس کی مس کیلکولیشن کا نتیجہ ہے۔سابق مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ سیز فائر دراصل بھارت کے مفاد میں ہے، وہ اب اس جنگ سے بچ نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے، جب بھارت ہم سے ملاقات کرے گا تو ایسے ظاہر کرے گا جیسے سیز فائر کی درخواست پاکستان نے کی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اب مجبوری کے تحت بیٹھنا پڑے گا، لیکن وہ اپنی پوزیشن کو بچانے کے لیے جھوٹ پر مبنی بیانیہ اختیار کرے گا تاکہ عوام کو مطمئن رکھا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے، چینی میڈیا سروے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،عبد العلیم خان دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے لے آئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صلاحیت ہی نہیں تھی

پڑھیں:

کِم کارڈیشین 44 برس کی عمر میں اتنی فٹ کیسے ہیں؟

امریکی ٹی وی اسٹار اور معروف فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ 

44 سالہ کِم کارڈیشین کا شمار دنیا کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف فیشن اور اسٹائل کے باعث مشہور ہیں بلکہ اپنی صحت اور فٹنس روٹین کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

حال ہی میں غیر ملکی میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کِم نے بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ورزش کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بناتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی فٹنس کا سب سے اہم راز ویٹ ٹریننگ ہے اور وہ زیادہ تر ورزش کے دوران وزن اٹھانے پر توجہ دیتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کمر کے مسائل کی وجہ سے انہیں اپنی ورزش کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں، لیکن وہ ورزش کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتیں تاکہ جسم مضبوط اور متوازن رہے۔

کِم نے بتایا کہ ان کی ورزش کا دورانیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہوتا ہے، جس میں ویٹ ٹریننگ، اسٹریچنگ اور کارڈیو شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ڈانس پر مبنی ورزش بالکل پسند نہیں، جبکہ ایک بار ہاٹ یوگا کے دوران وہ سو بھی گئی تھیں۔

کِم کا کہنا ہے کہ صحت مند اور کامیاب زندگی کے لیے ورزش اور متوازن روٹین کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کیلیے کچھ نہ کرنے پر تاریخ اور آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی؛ بنگلادیش
  • فائنل کیلیے تیار ہیں، کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سلمان علی آغا
  •  پاکستان کیخلاف سمندر سے شرپسندی ہوئی تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہوگا‘ جنرل زبیر محمود
  • بانی پی ٹی آئی کو 17جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25ستمبر آگیا ہے
  • بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی
  • بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
  • کِم کارڈیشین 44 برس کی عمر میں اتنی فٹ کیسے ہیں؟
  • پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب
  • اس وقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر علی ظفر
  • کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہاہے!