Daily Mumtaz:
2025-05-12@03:26:20 GMT

سلمان خان کو سیز فائر سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

سلمان خان کو سیز فائر سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔

 یہ سب اس وقت شروع ہوا جب پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

بعدازاں 10 مئی کو بھارت کے خلاف ‘آپریشن بُنیان مرصوص’ کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس، سرسہ ایئربیس، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔

اس کارروائی کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوگئی اور اس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اور بیان میں کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر جہاں بھارتی میڈیا سیخ پا ہے وہیں سلمان خان کو بھی سیزفائر سے متعلق ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اداکار سلمان خان نے جنگ بندی کی حمایت کے بعد ایک ٹوئٹ جاری کیا جس میں انہوں نے سیز فائر کیلئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

اپنے پیغام میں سلمان خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،‘خدا کا شکر ہے کہ جنگ بندی ہو گئی۔

تاہم، سلمان خان کی یہ پوسٹ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے ایک طبقے کو ناگوار گزری،جنہوں نے اداکار پر غیر محب وطن ہونے اور دشمن کے ساتھ ہمدردی رکھنے کا الزام عائد کیا۔

نفرت کا یہ عالم اور برسنے والے تنقیدی تیز اتنے پاورفل تھے کہ بالآخر سلمان خان کو یہ ٹویٹ کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کرگیا۔

کیونکہ سوشل میڈیا پر ناقدین نے ان کے وقت کے انتخاب پر سوال اٹھائے اور الزام لگایا کہ انہوں نے قومی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

جبکہ کئی صارفین نے اداکار پریہ بھی  الزام عائد کیا کہ وہ امن کے داعی بننے میں جلدی دکھائی دیتے ہیں لیکن بھارتی فوجیوں کی قربانیوں اور دہشت گرد واقعے کے متاثرین کی بھیانک صورتحال کو نظر انداز کر جاتے ہیں۔

ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ،‘سلمان خان نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی، پہلگام حملے پر کوئی پوسٹ نہیں کی، جبکہ شاہ رخ خان اور عامر خان بھی بھارت پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران خاموش رہے۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ،’بھارت کو سلمان خان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔’

واضح رہے کہ اگرچہ ٹویٹ کو ہٹا دیا گیا ہے، لیکن سلمان خان نے اس تنازع پر کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا اور تاحال خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سلمان خان کو کے بعد

پڑھیں:

بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرُعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے باوجود ہمارے فوجیوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے بعد کسی بھی مسئلے کو مناسب سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی میں سیز فائر ہوگیا ہے، اور مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت پر اتفاق ہواہے۔

آج صبح فجر کی نماز کے بعد پاکستانی فورسز نے انڈیا کے خلاف آپریشن لانچ کرتے ہوئے دشمن ملک کے اندر جا کر کارروائیاں کی تھیں، جس کے بعد انڈیا سیز فائر کی طرف آیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی

اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل داغے جانے پر تنازع پیدا ہوا تھا، اور دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے آگئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ ترجمان دفتر خارجہ سیز فائر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی اعلان کے بعد ٹوئٹ! وسیم اکرم تنقید کی زد میں
  • بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان
  • جنگ بندی کی حمایت؛ انتہاپسندوں کے دباؤ پر سلمان خان کو ٹویٹ حذف کرنا پڑگئی
  • سیز فائر کا اعلان پاکستان کی بڑی کامیابی کیسے ہے؟
  • برطانیہ کا پاک بھارت سیز فائر کا خیرمقدم
  • جنگ بندی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کا بیان سامنے آگیا
  • پاکستان میں ڈرون حملے، ایک پاکستانی کو کیا کرنا چاہیے؟
  • انسانیت سے متعلق ٹوئٹ؛ بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو ‘غدار’ قرار دیدیا
  • انسانیت سے متعلق ٹوئٹ؛ بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو 'غدار' قرار دیدیا