بہادر پاکستانی افواج نے مکار دشمن کو خاک میں ملا دیا: چوہدری شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین — فائل فوٹو
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور قوم نے اتحاد کی قوت سے مکار دشمن کو خاک میں ملا دیا۔
چوہدری شافع حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ بہادر افواج نے بھارت کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ وہ سیز فائر پر مجبور ہوگیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار کامیابی پر اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مودی حکومت کی مکاری اور امن دشمنی دنیا کے سامنے آشکار ہوگئی۔
اُنہوں نے کہا کہ وطن کے لیے جان دینے والے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چوہدری شافع حسین
پڑھیں:
33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا پاک افواج کا عظیم کارنامہ ہے، حنیف عباسی
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع ملک میں امن کے نئے باب کی شروعات ہے، انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی جانب سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا پاک افواج کا عظیم کارنامہ ہے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی دہشت گرد بلوچستان میں کارروائیاں کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں، پاکستان کے امن کے دشمنوں کا ہمیشہ یہی انجام ہو گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع ملک میں امن کے نئے باب کی شروعات ہے، انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی جانب سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔