ایف بی آر کا عارضی بنیادوں پر اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کلیم اخترَ: ایف بی آرکاعارضی بنیادوں پرایم آئی ایس آفیسرکی آسامیاں پُرکرنےکافیصلہ کر لیا۔
2سال کیلئےکنٹرکٹ بیس پرپاکستان کسٹمزسروس میں81سیٹوں پربھرتیاں ہونگی،کم ازکم بیچولرکمپیوٹرسائنس کی ڈگری والےخواہشمندامیدواردرخواستیں جمع کرائیں،پنجاب41،سندھ16،کےپی9اوربلوچستان سے5آسامیوں پربھرتیاں ہوں گی۔
امیدواران آن لائن جاب پورٹل پر اپلائی کر سکیں گے،ابتدائی طور پر سگریننگ ٹیسٹ لیا جائے گا،سگریننگ ٹیسٹ کی بنیاد پر شاٹ لسٹ کر کے انٹرویو کا آخری مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت پشاور یونیورسٹی کی درپیش مالی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرے. عبدالواسع
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کے دعوے کررہا ہے جبکہ عملاً صوبے کی جامعات بدترین مالی بحران سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کا دعویٰ کرنے والی صوبائی حکومت کی توجہ پشاور کی عظیم مادر علمی یونیورسٹی آف پشاور میں مسلسل مالی بحران کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے جوکہ صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناقص حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود پشاور یونیورسٹی کے چانسلر ہیں، مگر اس اہم ادارے کے زوال اور اساتذہ و ملازمین کی معاشی بدحالی پر ان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیم کے بجٹ میں مسلسل کٹوتی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بے اختیار کرنے کے بعد صوبائی حکومت پر لازم تھا کہ وہ اپنی جامعات کو سنبھالتی، لیکن افسوس کہ صوبائی حکومت نے نہ کوئی مالیاتی پیکیج دیا اور نہ کوئی اصلاحاتی پالیسی متعارف کرائی۔