اگر صدارتی آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں تاجر برادری پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہو جائے گی، تاجر رہنما
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
تاجر رہنمائوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے مرکزی تنظیم تاجران دن رات کوشاں ہے اور ملک بھر کی 80 فیصد سے زائد تاجر برادری مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد کرنے پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایما پر ایف بی ار کو مزید اختیارات دینے کے صدارتی آرڈیننس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اگر صدارتی آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں تاجر برادری پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہو جائے گی، انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے بلامقابلہ نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جب بھی انہیں ہماری ضرورت پڑے ہم حاضر ہیں، سابق رکن قومی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور جلد ان کی حکومت سے مذاکرات کے لیے پیش رفت ہوگی۔
جماعت اسلامی کے رہنماوں حافظ محمد اسلم، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ معصوم شاہ روڈ کے تاجران نے نومنتخب بلامقابلہ عہدے داران پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ایک خوش آئند اقدام ہے، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے مرکزی تنظیم تاجران دن رات کوشاں ہے، ملک بھر کی 80 فیصد سے زائد تاجر برادری مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد کرنے پر شانہ بشانہ کھڑی ہے، انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے بلامقابلہ نو منتخب صدر ذیشان ظفر نے کہا کہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہمیشہ کی طرح بھرپور کردار ادا کریں گے، ہم تاجر برادری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے نے کہا کہ تاجر برادری کے مرکزی تنظیم تاجران ملک بھر دن رات
پڑھیں:
فیصل قیوم ماگرے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر منتخب
نومنتخب ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ہم انہیں فکری و روحانی تربیت دے کر دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے، ہماری منزل ایک ایسے پاکستان کا قیام ہے جو بانیانِ پاکستان کے خوابوں اور علامہ اقبال کے افکار کا عملی نمونہ ہو، جہاں عدل، مساوات، رواداری اور اخوت کا بول بالا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات برائے سیشن 2025/26 الیکشن کمیشن بورڈ کے اراکین ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، محمد حسنین مصطفائی کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ انتخابی اجلاس میں ملک بھر بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر سے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اراکین نے کثرت رائے سے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم فیصل قیوم ماگرے کو مرکزی صدر اور سردار بیدار حسین اعوان کو مرکزی سیکرٹری جنرل جبکہ ناظم پنجاب (شمالی)احسن کبیر، جنرل سیکرٹری بلال مصطفائی اراکین مشاورت محسن علی، نصراللہ سلطان طور،ناظم پنجاب (جنوبی) محمد عمیر اعوان، جنرل سیکرٹری، شاکر اسلم، اراکین مشاورت عمران رشید، عبدالجلیل کھوسہ، ناظم کشمیر احمد رضا، جنرل سیکرٹری کاشف کلیم، اراکین مشاورت انیس عزیز، دانش جمیل، ناظم سندھ عبدالعلیم صدیقی، جنرل سیکرٹری میاں راحیل، اراکین مشاورت سید ربیع حبیب، شہباز خان، ناظم بلوچستان ظہور احمد، جنرل سیکرٹری بلال شریف، اراکین مشاورت فہد قیوم، اعجاز احمد جبکہ رفقاء سے قاضی عتیق الرحمان، رحمت اللہ سیالوی، جعفر ماجد اعوان، محمد اکرم رضوی، خواجہ اسلم رضا کو بھی اراکین مشاورت منتخب کیا گیا ہے۔
نومنتخب ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے نے کہا کہ نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ہم انہیں فکری و روحانی تربیت دے کر دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل ایک ایسے پاکستان کا قیام ہے جو بانیانِ پاکستان کے خوابوں اور علامہ اقبال کے افکار کا عملی نمونہ ہو، جہاں عدل، مساوات، رواداری اور اخوت کا بول بالا ہو۔ تعلیم و تربیت کا ایسا نظام نافذ کیا جائے جو کردار سازی، دین سے وابستگی اور وطن سے محبت پیدا کرے۔ عشق رسولﷺ ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ محبت رسول ﷺ ہی امت مسلمہ کو متحد کر سکتی ہے۔ پیغام مصطفی ﷺ اپنا کر امت مسلمہ ترقی اور عروج حاصل کر سکتی ہے۔ وطن عزیز اندونی و بیرونی سازشوں کی زد میں ہے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہم کوشاں ہیں۔ مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسولﷺ سے خائف ہیں۔ اہل حق عشق رسولﷺ کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمدﷺ نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ تاجدار ختم نبوت ﷺ کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سر بلند رہے گا۔