امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی ثالثی کی پیشکش کردی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیوں کہ انہوں نے مکمل طور پر جان لیا اور سمجھا کہ موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیا ہے جو بہت سے لوگوں کی موت اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی، امریکہ کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ لاکھوں اچھے اور بے گناہ لوگ مر سکتے تھے، آپ کے جرات مندادنہ اقدامات سے آپ کی میراث بہت بڑھ گئی ہے، مجھے فخر ہے کہ امریکہ آپ کی مدد کرنے میں کامیاب رہا کہ آپ اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے پر پہنچ سکیں، ہم دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت کو باہمی طور پر فروغ دیں گے، اس کے علاوہ میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا ’ہزاروں سالوں‘ بعد پریشان کن مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے، میری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر اس دیرینہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے، جس کے لیے دونوں ممالک کے پاس حکمت بھی ہے اور طاقت بھی ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری طور پر سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں، امریکہ کی ثالثی میں ایک طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، ذہانت اور تدبر سے کام لینے پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس معاملے پر تمام فریقین کی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکی نائب صدر وینس اور میں نے بھارت اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی، جن میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، آرمی چیف عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیران اجیت دووال اور عاصم ملک شامل تھے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع تر معاملات پر مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے، ہم وزیراعظم مودی اور وزیراعظم شہباز شریف کے فہم، دوراندیشی اور امن کی راہ اپنانے کے عزم کو سراہتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان اور بھارت اور پاکستان امریکی صدر
پڑھیں:
گردشی قرض تمام وسائل نگل رہا تھا، مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔
شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں نیویارک سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، گردشی قرضے کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
وزیر اعظم نے کہا کہ وزیرتوانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی بڑا چیلنج ہے، اگلے مرحلے میں لائن لاسز کے مسئلے پر توجہ دی جائے۔
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہا کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔
پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون سے اسے ممکن بنایا گیا۔
اس تاریخی ری اسٹرکچرنگ سے پاکستان میں توانائی کے شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت کی نمائندگی وعکاسی ہورہی ہے۔
ایف آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیابی سے توانائی کے شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے یکجا ہونے والے اداروں کے باہمی مربوط اندازمیں کام کرنے اور ٹیم ورک کی طاقت کی عکاسی بھی ہورہی ہے۔
اس کوشش کی قیادت وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی سربراہی میں وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس نے کی جسے وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی ، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ امداداللہ بوسال اور ٹاسک فورس کے تمام مخلص اراکین کی بھرپور حمایت حاصل رہی جبکہ پی بی اے اور 18 بینکوں نے مضبوط ومربوط تعاون فراہم کیا۔
سونا سستا ہوگیا،قیمت میں حیران کُن کمی