برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا ہے کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام ہو گئی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہو گئی—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پزیرائی ہونے لگی، غیر ملکی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمراں قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمراں ہے، پاکستانی طیاروں نے جدید میزائل استعمال کر کے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی۔

اخبار نے لکھا ہے کہ رافیل گرا کر پاکستان نے عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا، جبکہ خلیجی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔

دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح-ون میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟

فتح میزائل 120 کلو میٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا ہے کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام ہو گئی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہو گئی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج بن گئی، بھارت کو اربوں روپے خرچ کر کے بھی فائدہ نہیں ہوا، رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے ’تضحیک آمیز شکست‘ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘سے دے دیا۔

پاکستان نے بھارتی فوجی اڈے، ایئر فیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 نظام تباہ کر دیا۔

بھارت پر فتح ون میزائل فائر کر کے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو اور ہلواڑا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی۔

پاکستان کے پاس قابل فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا، امریکی ماہر

پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا گیا، پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے ہائپر سونک میزائلوں سے آدم پور میں بھارت کا دفاعی نظام S-400 سسٹم تباہ کر دیا، ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ ڈیڑھ ارب ڈالرز ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے لکھا ہے کہ تباہ کر دیا پاکستان نے ہو گئی

پڑھیں:

بھارت، جھارکھنڈ یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کی نذر، عوام تابکار خطرات سے دوچار

نیو دہلی:

بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی حکومت کے جنگی جنون کی نذر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی زندگیاں تابکاری خطرات سے دوچار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ بھارت جوہری امور میں بدترین لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور مودی حکومت یورینیم اور دیگر جوہری مواد کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

اسی طرح یورینیم کی چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے جو بھارتی سیکیورٹی کے ناکام نظام اور مودی حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے بھی مشرقی جھارکھنڈ میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا انتہاپسندانہ جوہری ایجنڈا عوام کو تابکاری اثرات کے باعث خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر رہا ہے اور جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے جوڑنا مودی سرکار کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں اور سیاسی ہتھکنڈوں کا واضح ثبوت ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا یہ جوہری جنون نہ صرف خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا جنگی جنون: ریل گاڑی پر نصب لانچر سے اگنی میزائل کاتجربہ
  • ’ہمیں پاکستان سے بہتر ہونا ہے‘، بھارت نے بڑی ڈرون مشقوں کا اعلان کردیا
  • بھارت: جھارکھنڈ یورینیم ذخائر جنگی جنون کی نذر، عوام تابکار خطرات سے دوچار
  • بھارت، جھارکھنڈ یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کی نذر، عوام تابکار خطرات سے دوچار
  • باکو سےبھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • چین نے متروک طیاروں کو جنگی ڈرون میں تبدیل کردیا،بھارت کیلئے خطرہ
  • امریکا نے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف47 کی تیاری شروع کردی
  • بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • پی آئی اے ناکام، نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا