شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شاہینوں نے پاکستان کی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کو گھس کر مارا اور اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا پاک فضائیہ کو مان گئی ہے، رافیل آج تک کسی نے نہیں گرایا، فرانس کو رافیل کی فکر پڑ گئی، انڈیا کو لاہور میں ناشتے کا شوق تھا، پاک فضائیہ نے تمام کھانے انڈیا میں ہی پہنچا دیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب بھارت کبھی بھول نہیں پائے گا، مودی کی پورے خطے پر راج کی خواہش تھی، کل گھٹنوں پر آنا پڑا، مودی نے جھوٹے پروپیگنڈے چلائے، پاکستانی قوم اورمیڈیا کو سلام ہے، پاکستان نے بھارت کو سوشل میڈیا اور میدان میں شکست دی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے شہید بچوں کے نام لکھ کر میزائل ہندوستان میں داغے ہیں، بھارتی میڈیا یہ بتا نہیں رہا کہ نقصان کتنا ہوا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا ہمارے جواب کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی، بھارت کو 4دن کی مستی کا جواب صرف 4گھنٹے میں دیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہم پرامن قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے، شریف انسان وقت آنے پر سب سے بڑا بدمعاش ہوتا ہے، پاکستانی قوم بھارتی ڈرونز کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے لگارہی تھی، ڈر کر بھاگی نہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افواج ملک کی سالمیت کی جنگ لڑنے کیلئے خود کو ہروقت تیار رکھتی ہیں، دشمن کہہ رہا تھا گھس کر ماریں گے مگر ان کی ہمت نہیں ہوئی، پاکستانی شاہین ہندوستان میں گئے اورمار کر واپس آئے، ہم نے بھارت کی جنگ کی دھمکی کو جوتی کی نوک پر رکھا تھا۔عظمی بخاری نے یاد دلایا کہ یہ حقیقت ہے ایٹمی دھماکے نوازشریف نے کیے، یہ حقیقت ہے ملک کیدفاع کو ناقابل تسخیر نوازشریف نے بنایا، جے ایف 17تھنڈر نوازشریف نے لے کر دیئے، جب بھی مسلم لیگ ن کا دور ہوتا ہے ملک میں خوشحالی آتی ہے ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب، چین، یواے ای، قطراوردوست ممالک کے شکرگزارہیں، باکو میں عوام نے پاکستان کی جیت منائی، ہم بزدلوں کی طرح رات کی تاریکی میں وار کرنے کے قائل نہیں، ہم نے ہندوستان کو اندر گھنس کر مارا، اس خطے میں کسی کو بدمعاش نہیں بننے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم پاک بھارت جنگ بندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا بیان آگیا امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گھس کر

پڑھیں:

کِم کارڈیشیئن کا وکیل بننے کا خواب، خواب ہی رہ گیا

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن کا وکیل بننے کا خواب، خواب ہی رہ گیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ وکالت کا امتحان پاس نہیں کرسکیں۔

کِم کارڈیشیئن کے وکیل بننے کے طویل سفر میں ایک اور رکاوٹ آگئی، انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025 میں ہونے والا کیلیفورنیا بار امتحان میں پاس نہیں کر سکیں، لیکن میں ہار نہیں مانوں گی۔

وکیل بننے کے اپنے 6 سالہ عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اب پہلے سے زیادہ محنت کروں گی، پڑھائی کروں گی اور امتحان دوبارہ دوں گی۔

سوشل میڈیا پر اپنی مخصوص حسِ مزاح اور دیانتداری کے ساتھ کِم نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خیر، میں ابھی وکیل نہیں بنی، بس ٹی وی پر ایک خوش لباس وکیل کا کردار ادا کرتی ہوں‘۔

انہوں نے مزید لکھا، ’6 سال اس قانونی سفر میں گزر چکے ہیں اور جب تک وکالت کا امتحان پاس نہیں کر لیتی میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ کوئی شارٹ کٹ نہیں، کوئی ہار نہیں، بس مزید عزم کے ساتھ اور زیادہ پڑھائی‘۔

انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری کے آخری میں سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی اور اس سفر میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔

کِم کارڈیشیئن کا کہنا ہے کہ ’ناکامی دراصل ناکامی نہیں بلکہ یہ ایندھن ہے۔ میں پاس ہونے کے بہت قریب تھی مگر اب یہ مجھے مزید محنت کی تحریک دیتا ہے، چلو آگے بڑھتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کِم کارڈیشیئن نے فرسٹ ایئر لا اسٹوڈنٹس امتحان (جسے بےبی بار ایکزیم بھی کہتے ہیں) 3 سال مسلسل ناکامی کے بعد 2021 میں چوتھی کوشش میں پاس کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے وکالت کے اصل امتحان کی تیاری شروع کی۔ یہ امتحان امریکا میں سب سے مشکل سمجھے جانے والے امتحانات میں سے ایک ہے۔ اس میں کامیابی کی شرح 50 فیصد ہے۔

کِم کارڈیشیئن کی وکالت میں دلچسپی اُن کے آنجہانی والد رابرٹ کارڈیشیئن سینئر سے منسلک ہے، جو مشہور او جے سمپسن کے دفاعی وکیلوں میں شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 26 ویں ترمیم میں بھی شب خون مارا گیا تھا‘ آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف ممکن نہیں‘ لطیف کھوسہ
  • سری لنکا کے خلاف سیریز شاہینوں کا نیا امتحان
  • سرجی یونس بخاری صاحب
  • 26 ویں ترمیم میں بھی شب خون مارا گیا تھا، آزاد عدلیہ کے بغیر انصاف ممکن نہیں، لطیف کھوسہ
  • کِم کارڈیشیئن کا وکیل بننے کا خواب، خواب ہی رہ گیا
  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  •    بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • خواب دیکھنے والے کہاں ہیں؟
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری