پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی حاصل کی: شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
شازیہ مری — فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔
شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست ممالک کا بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون رہا، دنیا پاکستان کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آہی جاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عالمی تعاون سے جنگ بندی ہوئی اور خطہ ایک بحران سے بچ گیا، پاکستان ہمیشہ سے امن، مذاکرات اور خطے میں استحکام کا داعی رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے معاملے پر پوری قوم ایک ہے، ہم متحد ہیں، چوکنا ہیں، اور اپنے دفاع کے لیے ہمیشہ اور ہر لمحہ پرعزم ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کردار انتہائی غیر ذمے دارانہ، اشتعال انگیز اور افسوسناک رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شازیہ مری
پڑھیں:
وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے 2025 کو پاکستان کے لیے کامیابیوں سے بھرپور سال قرار دیا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال، الحمد للہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل۔ اللہ اکبر‘۔
بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ
ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025
یہ ٹوئٹ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ شیئر کیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں متعدد اہم سفارتی اور دفاعی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک جانب ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جیت کو بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تو دوسری طرف سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے نے خطے میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا ہے۔
اسی دوران نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو پاک امریکا تعلقات میں “اہم موڑ” قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق خواجہ آصف کا یہ بیان اس تاثر کو مزید تقویت دیتا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت مشترکہ طور پر عالمی سطح پر ملک کے مفادات کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں