پاک فضائیہ کے مسیحی پائلٹ کامران مسیح نے راجوڑی ائیربیس تباہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاک فضائیہ کے شیر دل مسیحی پائلٹ کامران مسیح نے راجوڑی ائیربیس تباہ و برباد کر کے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے سوشل میڈیا پر ان کی بہادری پر اس سپوت کو قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے فیصل آباد کے رہائشی پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح نے دفاعی وطن میں بہادری کی مثال قائم کردی اور دمن کی صفوں کو تہہ تیغ کرتے ہوئے بخیرو عافیت واپس پہنچے۔پاک فضائیہ کے قابل فخر سپوت کو شاباش اور ویلڈن۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے
پڑھیں:
جنگی تیاری پاک فضائیہ کے عملی نظریے کی بنیاد ہے: ائیروائس مارشل محمد عاصم رانا
اسلام آباد خبرنگار خصوصی) 61 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب پاک فضائیہ کے ائیروسپیس پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں منعقد کی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیروائس مارشل محمد عاصم رانا، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ پی اے ایف تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کورس کے شرکاء کی غیر معمولی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت قدمی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگی تیاری پاک فضائیہ کے عملی نظریے (Operational Doctrine) کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاک فضائیہ کا ایرو سپیس پاور سینٹر آف ایکسیلینس (PAF ACE) حربی مہارت کا گہوارہ ہے جہاں فضائی جنگ کے جدید تصورات کو آزمایا، بہتر بنایا اور عملی نظریات میں ڈھالا جا تا ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر سٹاف، پاک فضائیہ کی بصیرت افروز قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی قیادت کی رہنمائی میں ایک غیر معمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیر چیف کی جانب سے شروع کی گئی جامع جدید کاری کی مہم نے ایک بے مثال ترقی کے دور کا آغاز کیا ہے۔ تقریب میں سینئر عسکری افسران، فیلڈ کمانڈرز اور پاک فضائیہ کی مختلف فارمیشنز سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز نے شرکت کی، جس سے اس موقع کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی جو پاک فضائیہ کے عملی کیلنڈر کا ایک نمایاں سنگ میل ہے۔