ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اورژالہ باری ہوئی.آبپارہ مارکیٹ میں تیز آندھی اور بارش کے وقت درخت گر گیا،درخت کے نیچے موجود گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔آبپارہ مارکیٹ کی سڑک بھی درخت گرنے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہوگئی ،ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش اورژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔خوشاب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بارش ہوئی کے مختلف بارش اور میں تیز
پڑھیں:
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈائون
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں خاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد ،پشاور،لاہوراور اٹک میں منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-