پاکستان بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کو جب بھارت نے حملے کیے تو پاکستان نیوی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے بھرپور تیار تھی۔ پاکستان نیوی کی تیاری دیکھ کر ہی دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوران جنگ پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا، ہم بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کو نیوی نے یقینی بنایا، ہم پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہی متحرک ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سمندری حدود سے کوئی بھی بھارتی جارحیت ہوتی تو بروقت جواب مل جاتا اور ہم اس کے لیے تیار تھے۔

وائس ایڈمرل نے کہاکہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کو نیوی نے یقینی بنایا، ہم پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہی متحرک ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سمندری حدود سے کوئی بھی بھارتی جارحیت ہوتی تو بروقت جواب مل جاتا اور ہم اس کے لیے تیار تھے۔

اس موقع پر پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ ہماری طرف سے سیز فائر کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا، یہ خواہش بھارت کی جانب سے سامنے آئی تھی، تاہم اب ہماری فورسز سیز فائر معاہدے پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھارتی پائلٹ ہمارے پاس موجود نہیں، ہم نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار

واضح رہے کہ پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر دونوں ملکوں میں سیز فائر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بحریہ پاکستان بھارت جنگ ڈی جی آئی ایس پی آر وائس ایڈمرل رب نواز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاکستان بحریہ پاکستان بھارت جنگ ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر وائس ایڈمرل رب نواز وی نیوز انہوں نے کہاکہ وائس ایڈمرل کے لیے

پڑھیں:

ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آ گیا۔سلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوے بے بنیاد تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ 2 جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہے،  بس اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان
  • دشمن کو ایران سے جنگ میں اپنے انجام سے درس لینا چاہئے، لبنانی پارلیمانی سربراہ
  • اسرائیلی ماڈل اپنانے کی تیاری؟ پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب
  • ایران اب بھی امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کی نمایاں حربی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی کمانڈر
  • ایران کے لوگوں، فوجیوں اور لیڈرشپ کی جرات کو سلام کرتی ہوں، محبوبہ مفتی
  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کر کے بنگلہ دیش کا پانی روکنے کی تیاری
  • ایران اسرائیل جنگ بندی، کیا نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا؟
  • بھارتی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاری
  • ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف
  • بھارتی آبی جارحیت؛ گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاری