ہم نے ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ممتاز دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا، ہم نے ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کیے، بھارتی افواج کے مورال پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔
عامر ریاض کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ بھارت اب پُرامن حالات کی طرف جائے، ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا، بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے بہت جھوٹ بولا، پاکستان ہمیشہ سچ کے ساتھ چلا، پاکستان نے جو کیا وہ صاف بتا دیا، ہم نے ان کے پانچ جہاز مار گرائے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے یہ بھی کہا کہ بھارتی افواج کو معلوم تھا کہ ان کی سیاسی قیادت ان کے ساتھ غلط کر رہی ہے، ہم نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ایکسپوز کیے بغیر بھارتی ڈرونز کو تباہ کیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل
ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اسلام ٹائمز۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے۔ 1947ء میں کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جس میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا، بھارت کو اس پر منہ کی کھانا پڑی اور اس نے ریاست پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم کر لیا۔بھارتی فوج نے جوناگڑھ میں قتلِ عام، عصمت دری اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ وزارتِ انسانی حقوق کے مطابق بھارت کی جابرانہ حکومت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔