پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔ پاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اہم پریس کانفرنس پاک فوج کے ایس پی

پڑھیں:

’ہمارے جواب کا انتظار کرو‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بھارت میں حملوں تک کیا کچھ ہوا؟

9 اور 10 مئی کی درمیانی شب ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مکاری اور پاگل پن کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ کر دی گئی

اس کے بعد 4 بج کر 30 منٹ پر سیکیورٹی ذرائع سے خبر آئی کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صبح 5 بجے سے قبل سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس آپریشن کے شروع میں ہی بیاس میں موجود براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کردیا گیا۔

اس کے بعد 5 بج کر 12 منٹ پر خبر آئی کہ پاکستان نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ ایئرفیلڈز کو تباہ کردیا ہے۔ یہ وہ ایئربیسز تھے جہاں سے پاکستان میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ادھم پور ایئربیس میں کم از کم 3 پاکستانی میزائل گر گئے جس کی ویڈیوز بھی جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

5 بج کر 45 منٹ کے قریب پاکستان کی طرف سے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کرنے کی خبر آئی۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری

 پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی روایتی جنگ کے ساتھ ساتھ سائبر محاذ پر بھی کی گئی اور ایک سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کی بجلی کے 70 فیصد گرڈ کو غیرفعال کیا گیا۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی بھی خبر آئی جس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ بھی شامل تھی۔

6 بجے کے قریب موصول ہونے والی خبر کے مطابق آدم پور ایئرفیلڈ کو پاکستان نے تباہ کردیا۔ یہاں سے مبینہ طور پر امرتسر اور افغانستان میں میزائل داغے گئے تھے۔

6 بجے کے بعد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو نشانہ بنایا گیا۔

7 بجے کے بعد پاکستان ائیر فورس کے  جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ کا آرمی چیف عاصم منیر سے رابطہ

اس دوران یہ خبریں بھی آئیں کہ پاکستانی ڈرونز نیو دہلی کی فضاؤں میں محو پرواز ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔ یہ اتھارٹی ایک اعلیٰ ترین سول اور عسکری ادارہ ہے جو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور اسٹریٹجک اثاثوں کے کمان، کنٹرول اور عملی فیصلوں کا ذمہ دار ہے۔

پاکستان نے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کے تربیتی مرکز اور بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

صبح 8 بجے کے قریب پاکستان کی طرف سے پنجاب میں بھٹنڈا ایئربیس اور بعد میں اکھنور ایوی ایشن فیلڈ کو تباہ کرنے کی خبریں آئیں۔

9 بجے کے بعد پاکستانی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بھمبر گلی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا اور تباہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نےجوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچا دیا؟

اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر کارروائی کرتے ہوئے ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ بھی مکمل تباہ کردیا۔

ساڑھے 9 بجے کے قریب رائیونڈ سندر اسٹیٹ کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع آئی جس کے  دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی۔

اس کے بعد امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں جنوبی ایشیا میں موجودہ صورتحال بالخصوص بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستان کے ردّعمل پر بات چیت کی۔ دونوں ملکوں نے صورتحال سے متعلق قریبی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

10 بجے بھارت کی ہلوارا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص پاک بھارت کشیدگی حملہ

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے کے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے تحریری احکامات سب نیوز پر
  • پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی :وائس ایڈمرل رب نواز
  • ڈی جی آئی ایس پی آر بحریہ و فضائیہ افسران کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام سوا 7بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • ’ہمارے جواب کا انتظار کرو‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بھارت میں حملوں تک کیا کچھ ہوا؟
  • ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کررہے ہیں