"دوسرے ممالک بڑی تعداد میں آ رہے ہیں اور ہم سے ٹریننگ لینے کا کہہ رہے ہیں"
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ بہت سے ملک ہم سے ٹریننگ لینا چاہتے ہیں۔
مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے 10 سی، جے ایف 17، ایف 16 اور رافیل اہم پلیٹ فارم ہیں۔ لیکن ٹریننگ اور مائنڈ سیٹ واضح فرق ڈالتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہم دوسرے ملکوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں، دوسرے ممالک بڑی تعداد میں آ رہے ہیں اور ہم سے ٹریننگ لینے کا کہہ رہے ہیں، ہمیں عالمی مشقوں میں بلایا جاتا ہے، ہمارے پاس جو ٹریننگ ہے وہ بہت ہی شاندار ہے۔
پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی :وائس ایڈمرل رب نواز
وائس ایئر مارشل کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم بھی بہت ضروری ہے لیکن اصل چیز ٹریننگ، مائنڈ سیٹ لیڈر شپ اور سٹرکچر ہے۔ پلیٹ فارم اہم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اسے کس طرح تعینات کرتے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں