پاک بھارت ٹکراؤ، چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10سی نے اپنا لوہا منوا لیا
چینی جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کر سکتے ہیں، مصر کی دلچسپی
پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چین جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنگی جہازوں میں مصر نے دلچسپی لینا شروع کر دی، مصر کے ساتھ چین نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوا لیا ہے ، اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے ۔برطانوی جریدے کے مطابق فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو نہیں ہو سکتی۔ اسٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق پاکستان کے پاس 81 فیصد فوجی سامان چین کا بنا ہوا ہے جس میں نصف سے زیادہ 400 طاقت ور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: لڑاکا طیارے پاک بھارت کے مطابق
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کی ونڈ اسکرین پھر ٹوٹ گئی، 3 دن پہلے لگائی گئی تھی
قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی جس کے بعد طیارے کو جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ ٹوٹنے کے بعد بوئنگ 777 طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، جبکہ اس سے قبل تین دن پہلے ہی ونڈ اسکرین لگائی تھی گئی۔
ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کی بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔