پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

جنگ بندی اعلان کے بعد ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جب کہ اس صورتحال کے بعد سیکریٹری خارجہ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سیکریٹری جنرل یو این کا جنگ بندی پر بیان، پاکستان کا خیر مقدم

—فائل فوٹو

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے یو این کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے جنگ بندی کے معاہدے پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این کا بیان جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو خطے کے امن کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن و علاقائی استحکام میں کردار کو اہمیت دیتا ہے۔

حساس انٹیلی جنس، امریکی نائب صدر نے مودی پر سیز فائر کیلئے دباؤ ڈالا، امریکی ٹی وی

کراچی خطرناک انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد امریکی...

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گوتریس کو امید ہے کہ سیز فائر تناؤ میں کمی کے لےی مثبت اقدام ہو گا، امید ہے کہ یہ معاہدہ دیر پا امن اور وسیع باہمی مسائل حل کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا، خطے میں امن و سلامتی کی کوششیں کی حمایت کرتے ہیں۔

 برطانیہ، سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
  • سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں
  • پاکستان سے جنگ بندی: بھارتی سیکریٹری خارجہ اور ان کی بیٹی تنقید کی زد میں
  • سیکریٹری جنرل یو این کا جنگ بندی پر بیان، پاکستان کا خیر مقدم
  • بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پرپاکستان کا دوٹوک موقف اختیار
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر اتفاق ،امریکی سیکریٹری مارکو روبیو کا اعلان
  • بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری
  • جنگ بندی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کا بیان سامنے آگیا