بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے پاک فضائیہ کو بھارت کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد
پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔
یہ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد ہیں کون؟پاک فضائیہ کی میڈیا ریلیز کے مطابق، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو دسمبر 1992 میں جنرل ڈیوٹی (پائلٹ) برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا۔
اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈیولپمنٹ) کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟
ایئر آفیسر نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اور وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مزید برآں، انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹیجنٹ کمانڈر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد
پڑھیں:
ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا، آفاق احمد
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں میں ہر زبان اور نسل کے لوگ شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شہری عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کہ جہاں سے مجھے ریلی کی قیادت کرنی تھی مگر ایک دن کیلئے دفعہ 144 لگاکر اور گرفتاریاں کرکے اس احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
آفاق احمد نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں شناختی کارڈ چیک کرکے مہاجروں پر تشدد خطرناک عمل ہے جس سے نفرتیں بڑھیں گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر ایسے گھناؤنے عمل کوروکنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ اگر یہ سلسلہ دراز ہوا اور بات نسلی ولسانی فسادات تک پہنچی تو پھر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ حادثے کے بعد ٹینکر اور ڈمپر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے احتجاج کرنے والی عوام کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل قبول نہیں، پولیس ڈمپر اور ٹینکر مافیا کیخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرے یہی حکومت اور شہر کے مفاد میں ہوگا۔