اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں نائب وزیراعظم نے ڈیوڈ لیمی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کے روز پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔اسحاق ڈار نے ڈیوڈ لیمے کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کرکے انہیں خطے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال منشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان وزیر داخلہ کا دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اسحاق ڈار

پڑھیں:

پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم معاشی ترقی چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

—فائل فوٹو

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم معاشی ترقی چاہتے ہیں۔

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، ترقی کا سفر اگرچہ لمبا ہوتا ہے لیکن شروع ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ ہم ترقی کے سفر کو مکمل کریں گے، یوم آزادی ہمارے لیے ایک مبارک دن ہے، قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ کریم پاکستان کو ترقی یافتہ اسلام کا قلعہ بنائے۔

حکومت اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اصول پر کمپرومائز نہیں کرے گی، اگر کسی کو قانونی عمل کے ذریعے سزا ہوئی ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو معرکہ حق جیسی کامیابی عطاء کی، بھارت کے ساتھ جنگ میں اللّٰہ تعالیٰ نے بے مثال کامیابی عطاء کی، وزیر اعظم کی قیادت میں معاشی اور سفارتی محاذ پر سفر جاری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور میں کئی بیرونی دوروں پر اکٹھے رہے، تمام ادارے اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام نہیں کریں گی تو وقت ضائع ہوتا رہے گا۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اس حکومت نے مقدمات نہیں بنائے تھے، پی ٹی آئی کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی فورمز پر بھی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم کہہ چکے ہمارا پانی روکا گیا تو اسے جنگ سمجھا جائے گا، کوئی بھی ایک فریق اپنے طور پر عالمی معاہدوں کو ختم نہیں کر سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں جشن آزادی کی تقریب
  • جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق ڈار
  • ہم عہد دہراتے ہیں پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کرینگے: اسحاق ڈار
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
  • افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
  • پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم معاشی ترقی چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے معاشی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے ، وزیر خزانہ
  • ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے صورتحال بہتر ہوگی، وزیر خزانہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، تجارتی سہولیات، دوست ممالک سے تعاون کا جائزہ 
  • کیئر اسٹارمر اور مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ بندی پر اتفاق