سوشل میڈیا پر "پاکستان زندہ باد" پوسٹ کرنے پر اترپردیش میں ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے کہا کہ ملزم کے موبائل پر کچھ اور متنازع پوسٹس بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے درمیان اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک درزی کو فیسبک پر پاکستان کے حامی پوسٹ اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے آج یہ جانکاری دی۔ ملزم درزی محمد ساجد جو کہ یہاں دیورنیا علاقہ کے رہائشی ہیں، نے مبینہ طور پر اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر پاکستان کا پرچم اپلوڈ کیا تھا جس پر "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ درج تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے متنازع پوسٹ پر سوالات اٹھائے تو پولیس حرکت میں آگئی اور محمد ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی طرف سے تنبیح کے بعد انہیں "بھارت زندہ باد، پاکستان مردہ باد" کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا جب اسے دیورنیا پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس افسر لے جا رہا تھا۔ دیورنیا تھانے کے انچارج انسپکٹر دنیش شرما نے بتایا کہ محمد ساجد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے موبائل پر کچھ اور متنازع پوسٹس بھی ملے ہیں۔ گزشتہ ہفتے "آپریشن سندور" کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ دونوں ممالک نے ہفتے کے روز سیز فائر کا فیصلہ اس وقت کیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کی ہے حالانکہ ہندوستان نے دعویٰ کیا کہ اس پر برائے راست دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان اتفاق ہوا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
ایف بی آر کا دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے اس حوالے سے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جب کہ شادیوں پر بڑا خرچ کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے کے باوجود گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی یکم اکتوبر سے شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیموں کی مدد سے فہرستیں تیار کرلی ہیں، ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر ڈرامہ کرنے والے شرفا کے خلاف مکمل ڈیٹا بھی تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی دولت ظاہر کرنے والے، ریٹرن جمع نہ کرانے والے ٹیکس حکام کے ریڈار کی زد میں آئیں گے، سوشل میڈیا پر مہنگی کار، مہنگی موٹر سائیکل، مہنگی کشتیاں دکھانے والوں کے ریٹرن کی چھان بین کی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے بنگلے، فلیٹس، فارم ہاؤسز، مہنگے کپڑوں، زیورات اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والوں کو ریٹرن فائل نہ کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کی تقریبات میں نوٹ لینے والوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھی کارروائی کی جائے گی، نادرا نے دولت کی نمائش کرنے والے کی نشاندہی کے لیے ایف بی آر کو مکمل تعاون فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت برآمد کرنے والے، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز اور بیرون ملک سفر کی تمام تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔