وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کردیا۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جو کامیاب ہوا اور دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کیا۔وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔دوسری جانب پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا۔ بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک کے معرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا جبکہ 10 مئی کی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کے تحت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجی جارحیت اور اپنے شہریوں کے بے رحمانہ قتل کے خلاف انصاف اور بدلہ لینے کا عزم کیا تھا، مسلح افواج نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا، بے شمار مدد و نصرت پر اللہ کے حضور انتہائی عاجزی کے ساتھ سجدہ ریز ہیں۔
کانگریس نے ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو شرمناک، توہین آمیز اور ذلت آمیز قرار دے دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوم معرکہ حق منانے کا کا اعلان مئی کو
پڑھیں:
عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
"آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور عوامی سپورٹ سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک کیا۔ "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کو شکست دے دے گا، اللہ کے کرم سے دشمن کو ایسی شکست دی جو اسے زندگی بھر یاد رہے گی، پاک فوج کی فتح ہم سب کی فتح ہے، جس پر شکر ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی عوام کی سپورٹ سے ممکن ہے، آپ کی توانائی نے دنیا میں پاکستان کو مقام دلایا، پاکستان کے جھنڈے لہرائیں گے تو آپ ہی ملک کا روشن مستقبل بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچو، خیال رکھنا، اب پانچویں جنریشن وار ہے، ففتھ جنریشن وار دلوں میں ملک کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آپ کے دل میں پاکستان کے جھنڈے کا رنگ ہونا چاہیے، جب یہ جذبہ دلوں میں رہے گا تو دشمن یاد رکھے گا۔