اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن “بنیان المرصوص” کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکۂ حق کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پورے ملک میں جوش و جذبے، ملی وحدت اور قومی فخر کے ساتھ منایا جائے گا۔اپنے بیان میں  وزیراعظم نے کہاکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے۔
انہوںنے اعلان کیا کہ 16 مئی بروز جمعہ کو یومِ تشکر کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور ملک بھر میں خصوصی نوافل ادا کیے جائیں گے۔ عوام اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر بجا لائیں گے اور وطن کی ترقی و سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔
وزیراعظم نے معرکۂ حق کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے خصوصی شہداء پیکج کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ عام شہری شہداء کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جبکہ زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے مطابق 1 کروڑ سے 1.

8 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔  شہداء کے اہلخانہ کو گھر کی سہولت کے لیے 1.9 کروڑ سے 4.2 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہے گی۔ شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔  ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی۔ زخمی اہلکاروں کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے بھارتی حملوں میں تباہ ہونے والے گھروں اور مساجد کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے۔ زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی عزت، عظمت اور دفاع میں جس نے جو خدمات سرانجام دیں، ان کا قومی سطح پر اعتراف کیا جائے گا اور انہیں مناسب اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دیے جائیں گے انہوں نے شہداء کے جائے گا کے لیے

پڑھیں:

چنگان پاکستان کا گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان ، یومِ آزادی پر خصوصی آفر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  پاکستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی چنگان نے یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مقبول سیڈان چنگان السوین کے تمام ویریئنٹس پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر ہے جو 31 اگست 2025 تک ملک بھر میں موجود چنگان کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ بڑھتی مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کے اخراجات کے باوجود صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی دی گئی ہے۔

رعایت کے بعد چنگان السوین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ سہولت تمام ویریئنٹس پر لاگو ہوگی اور ملک بھر کے مجاز ڈیلرز سے حاصل کی جا سکے گی۔

پاکستان میں چنگان السوین تین ویریئنٹس میں دستیاب ہے:

1.3L مینوئل کمفرٹ

1.5L ڈی سی ٹی کمفرٹ

1.5L ڈی سی ٹی لومئیر

گاڑی میں 1.3 لیٹر اور 1.5 لیٹر پیٹرول انجن کے آپشنز موجود ہیں، جبکہ ٹرانسمیشن میں 5-اسپیڈ مینوئل یا 5-اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک گیئر باکس شامل ہیں۔ ایندھن کی اوسط تقریباً 13 سے 15 کلومیٹر فی لیٹر بتائی جاتی ہے۔

انٹیریئر میں فیبرک سیٹس، 7 انچ ٹچ اسکرین ڈسپلے، ریئر کیمرہ، پاور ونڈوز اور اسٹیئرنگ ماؤنٹڈ کنٹرولز شامل ہیں۔ سیفٹی فیچرز میں ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، اے بی ایس مع ای بی ڈی، ریئر پارکنگ سینسرز اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق، چنگان کا یہ قدم نہ صرف صارفین کے لیے پرکشش موقع ہے بلکہ کمپنی کے لیے مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کا ایک مؤثر طریقہ بھی ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل فوج نے غزہ پر قبضے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی‘اضافی فوج کے بھرتیاں کی جائیں گی
  • لاہور کے 2 چڑیاں گھروں کیلیے جنوبی افریقا سے 12 زرافے رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گے
  • معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یومِ آزادی تاریخی انداز میں منائے گی؛ مریم اورنگزیب
  • وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، معاشی پیکج اور معاہدے متوقع
  • وزیراعظم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان جائیں گے،معاشی پیکج اور معاہدے متوقع
  • پاکستانی وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدے متوقع
  • وزیراعظم کا ایک اور وعدہ پورا، ایکنک نے گلگت بلتستان کیلئے 100میگاواٹ سولر پلانٹ کی منظوری دیدی
  • سی ڈی اے کا اسلام آباد میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر
  • چنگان پاکستان کا گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان ، یومِ آزادی پر خصوصی آفر