جی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
جی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس، تحریک انصاف کے رہنما میجر ر طاہر صادق کی امریکا جانے کی اجازت درخواست خارج کردی گئی۔
درخواست انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے خارج کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ میجر طاہر صادق جی ایچ کیو حملہ کے ملزم ہے اجازت نا دی جائے، سائل اس سے قبل بیرون ملک گئے عدالتی وقت کے 3 ماہ بعد واپس آئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک جانے کے بعد یہ واپس نہیں آئیں گے پہلے وعدہ پورا نہیں کیا۔
درخوست گزار نے کہا کہ ضروری کاروباری کام ہیں دو تین ہفتوں میں واپسی ہوگی۔عدالت نے جی ایچ کیو حملہ ملزم کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان وفاقی حکومت کا اگلے 4سالوں میں یوٹیلیٹی اسٹورزسمیت 24اداروں کی نجکاری کا اعلان پاکستان کا سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ جانے کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
گلگت: گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے کے ایک اہم واقعے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی نے ملکی سیاست میں ایک نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر بابر کو دیامر پولیس نے گلگت بلتستان کی حدود سے باہر منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کارروائی کے بعد ان رہنماؤں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں چھوڑ دیا گیا۔
تاحال پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔
گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بعض حلقے اس کارروائی کو سیاسی سرگرمیوں پر قدغن قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اس کے پس منظر میں سکیورٹی یا انتظامی وجوہات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے مزید حقائق سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔ اس دوران سیاسی کارکنوں اور عوامی حلقوں کی نظریں حکام کے ممکنہ مؤقف اور آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے پر تفصیلی وضاحت سامنے نہ آئی تو یہ معاملہ مزید سیاسی تنازع کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔