ملتان، سلیم عباس صدیقی ایم ڈبلیو ایم ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر نامزد
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سلیم عباس صدیقی اس سے قبل جماعت میں جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور گذشتہ تین سال مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سلیم عباس صدیقی زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وابستہ رہے ہیں، وہ اس وقت ایک وفاقی ادارے میں ملازمت کررہے ہیں، ادارے کی یونین میں کافی سرگرم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سلیم عباس صدیقی کو مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم ایمپلائز ونگ نامزد کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان انہوں نے مرکزی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کے دوران کیا، واضح رہے کہ سلیم عباس صدیقی اس سے قبل جماعت میں جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور گذشتہ تین سال مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سلیم عباس صدیقی زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وابستہ رہے ہیں، وہ اس وقت ایک وفاقی ادارے میں ملازمت کررہے ہیں، ادارے کی یونین میں کافی سرگرم ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سلیم عباس صدیقی شعبہ ایمپلائز ونگ کی ملک بھرمیں تنظیم سازی اور وسعت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملتان، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی کی ضلعی صدر سے ملاقات
علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مدارس دینیہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی جدت خوش آئند ہے، ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم میں جدت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعة العباس ملتان میں ضلعی صدر ملتان علامہ غضنفر علی حیدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر صابر حسین بلوچ، تحصیل صدر بھی موجود تھے۔ علامہ کاشف ظہور نقوی نے جامعة العباس کے طلباء سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی۔ علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعہ ہیں، ہمیں اپنے مدارس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مدارس دینیہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی جدت خوش آئند ہے، ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ نظام تعلیم میں جدت اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔