سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان کے ساتھ سیز فائر کے اعلان کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کیخلاف دھمکیوں میں شدت آگئی اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ذاتی حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہزیمت آمیز شکست کے بعد مذاکرات پر آمادہ بھارت جنگ بندی شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا
بھارتی روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، وکرم مسری کے اہلِ خانہ کو بھی دائیں بازو کے ٹرولز نے نشانہ بنایا، جنہوں نے سیز فائر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’غدار‘ تک قرار دیا۔ ٹرولز نے نہ صرف سیکریٹری خارجہ کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس کھود نکالیں بلکہ ان کی بیٹی کو بھی نشانہ بنایا، جس نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کی اور روہنگیا مسلمانوں کو قانونی مدد فراہم کی تھی۔
وکرم مسری کو اس نفرت انگیز مہم کے باعث اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ محدود کرتے ہوئے تبصروں کو بند کرنا پڑا۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں سے جوڑا۔
اپنے ایک بیان میں کانگریس پارٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مودی بھگتوں نے ایک شہید کی بیوہ، محترمہ ہیمنشی نروال کے خلاف صرف اس لیے کردار کشی کی مہم چلائی کیونکہ انہوں نے ‘نفرت نہیں، امن چاہیے’ کا پیغام دیا۔ اب وہی ٹرولز سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو نشانہ بنا رہے ہیں، گویا سیز فائر کا فیصلہ انہوں نے انفرادی طور پر کیا ہو، نہ کہ مودی، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ یا جے شنکر نے۔
مزید پڑھیں: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ 4 روزہ سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوا، جس کے دوران 50 سے زائد افراد جان سے گئے۔ پاکستان نے بھارتی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا اور متعدد لڑاکا طیارے مار گرائے جسے کئی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ بھی کیا۔
بھارت نے اس کے جواب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ ٹوئٹر پر کم از کم 8 ہزار ایسے اکاؤنٹس بند کیے جو سرکاری مؤقف سے اختلاف کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر سوال اٹھا دیا
دوسری جانب، بھارت کے چند مرکزی دھارے کے میڈیا چینلز کی جانب سے پھیلائی گئی گمراہ کن معلومات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس پلیٹ فارم سوشل میڈیا کانگریس وکرم مسری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس پلیٹ فارم سوشل میڈیا کانگریس وکرم مسری سیکریٹری خارجہ سوشل میڈیا وکرم مسری سیز فائر
پڑھیں:
ایران آئندہ جنگ میں بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کریگا، امریکی میڈیا کا انتباہ
معروف امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنیکی کوشش کی تو تہران کا ردعمل بہت زیادہ سخت ہو گا اور وہ اسرائیل پر بیک وقت 2 ہزار میزائل داغے گا اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ایران اور قابض صیہونی رژیم کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے بغیر، نگرانی کے بغیر اور ایران کے جوہری ذخیروں کے حجم کے بارے کسی بھی قسم کی شفافیت کے بغیر، خطے میں بہت سے لوگوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک اور جنگ ناگزیر ہے جبکہ اس جنگ کا آغاز، صرف وقت کی بات ہے! اپنی خصوصی رپورٹ میں امریکی اخبار نے لکھا کہ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ میں نے ایران کی افزودگی کی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے، تاہم ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے "انٹرنیشنل کرائسز گروپ" میں ایران پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو تہران کا ردعمل جون کے مقابلے میں بہت زیادہ سخت ہو گا۔ امریکی اخبار نے خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ میزائل بنانے والی فیکٹریاں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں اور یہ کہ مزید ایک اور جنگ کی صورت میں، ایران اسرائیل کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کے لئے بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، نہ کہ گذشتہ جنگ کی طرح 12 دنوں میں صرف 500 میزائل!