بھارتی فضائیہ نے رافیل طیارہ گرنے کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
عالمی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر بھارتی ائیر مارشل سے سوال
بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے، ائیر مارشل کا جواب
بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصان ہوتا ہے ۔نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، جب صحافی نے ایئر مارشل اودیش کمار (اے کے ) بھارتی سے پوچھا کہ کیا وہ اس بارے میں اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ بھارت نے کتنے اثاثے کھوئے ہیںاور یہ کہ بین الاقوامی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس سوال کے جواب میں ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے ۔ انہوں نے صحافی سے کہا کہ انہیں یہ پوچھنا چاہیے کہ کیا بھارت نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں، خاص طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا ہدف، تو اس کا جواب اثبات میں ہے ۔ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ نقصانات کے بارے میں وہ اس وقت کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ اس سے دشمن کو فائدہ پہنچے گا اور وہ دشمن کو کوئی فائدہ نہیں پہنچانا چاہتے ۔ایئر مارشل اے کے بھارتی کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہی کہیں گے کہ انہوں نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ان کے تمام پائلٹ بحفاظت واپس آ چکے ہیں۔خیال رہے کہ 9 مئی2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے ، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30ی شامل تھے ، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوادیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ائیر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ، ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئی تھیں۔علاوہ ازیں امریکی نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کے اینکر اور سیکیورٹی امور کے ماہر جم سکیوٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر بتایا کہ فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس اہلکار نے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کی ہے ‘۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: گرائے جانے کی رافیل طیارے ایئر مارشل کہا کہ
پڑھیں:
چین کا J-35 طیارہ دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ اسٹیلتھ فائٹر بن گیا
بیجنگ: چین نے اپنے تیسرے اور جدید ترین ائیرکرافٹ کیریئر "فوجیان" سے اسٹیلتھ فائٹر طیارہ J-35 کی کامیاب اڑان بھر کر ایک اہم عسکری سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجیان نے اپنی جدید Electromagnetic Catapults کے ذریعے تین اقسام کے طیاروں کو کامیابی سے لانچ کیا، جن میں J-15T، ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ فائٹر اور KJ-600 ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول طیارہ شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ J-35 اسٹیلتھ فائٹر نے کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھری۔ ماہرین کے مطابق یہ تجربات چین کی بحری فضائی قوت میں نمایاں اضافہ ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ فوجیان کی لانچ اور ریکوری صلاحیت عالمی سطح پر جدید ترین معیار تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجربات ستمبر کے آغاز میں بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ سے قبل کیے گئے۔ نشر کی گئی فوٹیج میں بھی دکھایا گیا ہے کہ اسٹیلتھ فائٹر نے فوجیان کے فلائٹ ڈیک سے کیٹاپلٹ کے ذریعے پرواز کی۔
فوجیان چین کا پہلا مکمل طور پر ملکی ڈیزائن شدہ ائیرکرافٹ کیریئر ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا روایتی ایندھن سے چلنے والا جنگی جہاز مانا جاتا ہے۔ یہ تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس سے لیس ہے، جو نہ صرف بھاری طیاروں کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ زیادہ پروازوں کو بھی ممکن بناتے ہیں۔