محکمہ سروسز نے نائب قاصدوں اور ڈرائیوروں کو جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقیاں دیدیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : محکمہ سروسز نے نائب قاصدوں اور ڈرائیوروں کو جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقیاں دیدیں۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے چونتیس نائب قاصدوں اور ڈرائیوروں کو جونیئر کلرک کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ یہ ترقی محکمانہ کوٹے کے تحت دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ ترقی محکمانہ امتحان کے ذریعےڈرائیورز اور نائب قاصدوں کو دی ہے۔ ترقی ملنے پر اب مذکورہ نائب قاصد اور ڈرائیورز مختلف محکموں میں بطور جونیر کلرک اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔شدید بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے جبکہ کمزور انفرا اسٹرکچر اور کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔