پاکستانی حملے کا خوف اب بھی برقرار، بھارت میں کئی پروازیں اچانک معطل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )بھارت کو پاکستان کی جانب سے حملے کا خوف برقرار ہے، جس کے پیش نظر بھارتی ائیرلائن انڈیگو اور ایئر انڈیا نے شمالی اور مغربی بھارت کے مختلف شہروں میں اپنی پروازیں معطل کردیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیگو ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سری نگر، جموں، امرتسر، لیہ، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے اور ان شہروں سے آنے والی تمام پروازیں ہفتہ کی رات 12بجے تک منسوخ کر دی ہیں.
(جاری ہے)
ائیرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیصلے سے آپ کا سفر متاثر ہوسکتا ہے جس کے لیے انتظامیہ معذرت خواہ ہے رپورٹ میںایئر انڈیا نے بھی جموں، لیہ، جودھ پور، امرتسر، بھج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں منگل 13 مئی کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا. ایئر انڈیا نے یہ اطلاع” ایکس “پر دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیش رفت کے تناظر اور آپ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، 13 مئی بروز منگل، جموں، لیہ، جودھ پور، امرتسر، بھج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی شام ایک انڈیگو پرواز جو امرتسر جا رہی تھی وہاں بلیک آٹ اقدامات نافذ ہونے کے بعد احتیاطا دہلی واپس لوٹ آئی بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ایئرلائنز کے ان اقدامات سے قبل بھارتی علاقے سامبا، اکھنور، جیسلمیر اور کٹھوعہ کے علاقوں میں ڈرونز دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم منگل کے روز بھارتی فوج نے وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں کسی بھی ڈرون کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور جنگ بندی اب بھی برقرار ہے واضح رہے دو روز قبل پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا تھا.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔