بھارتی اعتراف کے بعد رافیل طیارے کے شیئرز میں زبردست گراوٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پیرس/نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف سامنے آنے کے بعد، رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی “ڈاسو ایوی ایشن” کے شیئرز میں مزید 5.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کی میڈیا بریفنگ میں ائیر مارشل اے کے بھارتی سے جب ایک صحافی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا: “نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں، میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بالواسطہ اعتراف ہی سمجھا جا رہا ہے، اور اسی کے بعد سرمایہ کاروں نے کمپنی کے شیئرز بیچنا شروع کر دیے، جس کا براہ راست اثر ڈاسو ایوی ایشن کی مارکیٹ ویلیو پر پڑا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 دن میں کمپنی کے شیئرز میں 10.
خیال رہے کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے پاکستان میں مختلف مقامات پر حملے کیے، جن کا پاک فضائیہ نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے۔ یہی واقعہ عالمی دفاعی تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے رافیل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
Post Views: 5
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے شیئرز
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔