نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: سڑک بنانے والے 4 مزدور اغوا، اغواکاروں کی مشنری پر بھی فائرنگ
اسپتال میں ان کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کر لی گئی، ان میں 2 افراد کا تعلق پاکپتن سے ہے جن میں معین ولد غلام مصطفیٰ اور حزیفہ ولد محمد لطیف شامل ہیں, دیگر 2 افراد کی شناخت عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔
لیویز حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
دریں اثنا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی میں 4 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل کا یہ سفاک واقعہ انسانیت سوز اور قابل افسوس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، حکومت قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ نوشکی واقعے کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں، قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل نوشکی میں مسلح افراد کی جانب سے کوئٹہ اور نوشکی کے ہائی وے پر ناک لگایا تھا مسلح افراد نے 4 افراد کو شناخت کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان پنجاب نوشکی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان نوشکی نوشکی میں افراد کی
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔