ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹی فوسرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 3افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرست خوارج مارے گئے، ہلاک خوارج میں 3 افغان شہری اور 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس علاقے میں موجود دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جب کہ پاک فوج نے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خوارجیوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔خیال رہے کہ آج لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بھی بڑھ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور اور بہاولپور سے نوعمر بچوں کے غیر قانونی اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کیس سماعت کیلئے مقرر لاہور اور بہاولپور سے نوعمر بچوں کے غیر قانونی اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کیس.

.. وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافرآف لوڈ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل

ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل کردیے۔ 

20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، اطلاع تھی کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد موجود ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دورانِ آپریشن سات بھارتی سرپرستی والے خوارج ہلاک، جن میں تین افغان نیشنل اور دو خودکش بمبار شامل تھے۔ 

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا، افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ 

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی بھارتی سرپرست خوارج کا خاتمہ کیا جا سکے، پاکستانی سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

  • 2ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • کولاچی میں 7 دہشت گرد ہلاک، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل
  • لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
  • خیبر میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک