غزہ میں تباہی کے بعد اسرائیل کا اب ٹارگٹ پاکستان کے نیوکلیئر تنصیبات ہیں، راشد سومرو
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ بھارت نے 21 ٹن بارودی مواد غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کو فراہم کیا اور اب اسرائیلی ساختہ طیارے اور ڈرونز پاکستان پر حملے کے لئے انڈیا کو فراہم کئے گئے لیکن پاک فوج نے ان کو تباہ کرکے ایسی ناپاک کوشش کو ناکام بنادیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر فوج کی جانب سے اکھنڈ بھارت اور ہندوتوا نظریے کو شکست دینے کے بعد پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرتے ہوئے اول دستے کا کردار ادا کرکے غزہ کے بھوکے اور پیاسے نہتے مظلوموں کو موت سے بچانے کے لئے اسرائیل، امریکہ اور انڈیا کے جدید ہتھیاروں سے بربریت بند کرانے کے لیے بنیان مرصوص کا عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، غزہ میں تباہی کے بعد اسرائیل کا اب ٹارگیٹ پاکستان کے نیوکلیئر تنصیبات ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے رہنما مولانا امین اللہ کی رہائش گاہ پر صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کا دفاعی کٹھ جوڑ واضح ہوچکا ہے، بھارت نے 21 ٹن بارودی مواد غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کو فراہم کیا اور اب اسرائیلی ساختہ طیارے اور ڈرونز پاکستان پر حملے کے لئے انڈیا کو فراہم کئے گئے لیکن پاک فوج نے ان کو تباہ کرکے ایسی ناپاک کوشش کو ناکام بنادیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو فراہم
پڑھیں:
پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر چین کا بھرپور امداد کا اعلان
فائل فوٹو۔پاکستان میں سیلابوں سے تباہی پر چین کی جانب سے بھرپور امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین پاکستان کو 100 ملین یوآن کا اضافی امدادی سامان دے گا۔
چینی سفارتخانے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس امداد سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شراکت ہوسکے گی۔
ترجمان کے مطابق 100 ملین یوآن کی ہنگامی اضافی امداد 2 ملین ڈالر کی پہلی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے۔