جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اس لیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جس کی وجہ سے انتقام کیلئے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور عمران خان کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری رد عمل ضروری ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ بدترین شکست کے بعد مودی دوبارہ کچھ کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر آپریشن سندور تندور بن چکا، بھارت کیخلاف آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمی بخاری پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کارروائی کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غصے میں ہے نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
--فائل فوٹوزبانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالا جیل راولپنڈی پہنچ گئی۔
اسلام آبادبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 15اپریل کو...
پمز اسپتال کے 4 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرے گی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین اور ڈینٹل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں۔
ڈاکٹر محمد علی عارف، ڈاکٹر عامر سلیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرکے رپورٹ پمز اسپتال کو دے گی۔